اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کی مالیت 2021 میں 888 ملین امریکی ڈالر رہی،جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ 526 ملین امریکی ڈالر تھی ۔انہوں نے اس سنگ میل کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں ، سفارتخانے کی ٹیم اور تمام قونصل خانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ 2021 میں ایک اور تاریخی ریکارڈ حاصل ہوگا۔