2024: متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں پیش رفت، اہم منصوبوں کا آغاز

ابوظہبی۔19دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ترقی، خوشحالی اور قومی تعمیر میں تعلیم کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کے لئے 2024 میں تعلیم کے شعبے کو غیر معمولی اہمیت دی گئی، جس کا اظہار ہر سال 28 فروری کو "یومِ امارات برائے تعلیم"کے طور پر منانے کے اعلان سے ہوا ۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق رواں سال تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے یو اے …

ابوظہبی۔19دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ترقی، خوشحالی اور قومی تعمیر میں تعلیم کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کے لئے 2024 میں تعلیم کے شعبے کو غیر معمولی اہمیت دی گئی، جس کا اظہار ہر سال 28 فروری کو "یومِ امارات برائے تعلیم”کے طور پر منانے کے اعلان سے ہوا ۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق رواں سال تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے یو اے ای نے ایک نئی ساخت متعارف کرائی ۔

نئی ساخت میں وزارتِ اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق اور تعلیم، انسانی وسائل اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے قیام شامل ہیں۔ امارات سکولز اسٹیبلشمنٹ اور فیڈرل اتھارٹی برائے ابتدائی بچپن کی تعلیم کو وزارتِ تعلیم میں ضم کر دیا گیا۔وفاقی حکومت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک نیا مالیاتی نظام متعارف کرایا گیا، جو سکالرشپ پر مبنی فنڈنگ ماڈل پر منتقل ہو گیا ہے۔

اس کے ساتھ، کابینہ نے سرکاری اور نجی اداروں پر مشتمل اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کا قومی فریم ورک منظور کیا۔دبئی نے دبئی نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا، جس میں 4.5 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اکتوبر میں، دبئی نے "ایجوکیشن 33” حکمتِ عملی اپنائی، جس کا مقصد طلبہ کو مرکز میں رکھتے ہوئے تعلیم کے ماڈل کو بہتر بنانا ہے۔ابوظہبی میں، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی – ابوظہبی کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔نومبر میں، ابوظہبی ڈیکلریشن کو اپنایا گیا،

جو اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کو عرب دنیا میں فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ ستمبر میں، شارجہ نے الذید یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا، جو 412,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 2,000 طلبہ کے لیے گنجائش فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں