زیورخ۔17جنوری (اے پی پی):فیفا نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 14 جون سے 13 جولائی کے دوران امریکہ میں منعقد ہوگا اور ٹکٹوں کی فروخت "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگی۔اس ٹورنامنٹ میں 6براعظموں سے 32 کلب حصہ لیں گے، جن میں تازہ ترین اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے فاتح، العین بھی شامل ہیں۔ اس مرحلے میں شائقین کو ناک آؤٹ مرحلے کے میچز اور فائنل کے ٹکٹ خریدنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
فیفا نے ہر میچ کے لیے کلب کے مداحوں کے لیے ٹکٹ مختص کیے ہیں جو ٹورنامنٹ کے تمام مراحل پر محیط ہوں گے، بشمول فائنل، بشرطیکہ ان کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے۔اے ایف پی کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ کلب فٹبال کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پہلی بار ایک حقیقی عالمی ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے، جہاں ٹیموں کو ان کی کارکردگی اور کوالیفیکیشن کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ ٹکٹ خریدنے والے شائقین اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ماضی میں عالمی کلبز نے امریکہ میں میچ کھیلے ہیں، لیکن یہ ٹورنامنٹ پہلی بار شائقین کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ ایلیٹ کلبز کو امریکہ میں ایک رسمی ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرتے دیکھ سکیں، جو دنیا کے کلب فٹبال کا سب سے موئقر ٹرافی ہے۔یہ ایونٹ فٹبال شائقین کے لیے ایک نایاب موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ دنیا بھر کے بہترین کلبز کو ایک ہی ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں۔