2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر

104
سندھ سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے،ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔

جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے جس میں ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔