2025ملکی سلامتی و خوشحالی کا سال ہوگا،رانا تنویر حسین

241

شیخوپورہ۔ 17 جون (اے پی پی):وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور انکی ٹیم کی محنت سے 2025 پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا۔ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،

ہر شعبے میں حکومت نے ریکارڈ کام کئے ہیں ،قوم سے وعدہ ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا ۔وہ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں نماز عید الضحٰی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور مستحکم ہورہا ہے بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔