2031 تک ملک میں 16 آئی پی پیز سے 8 ہزار 338 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی ، اقتصادی سروے

65

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):2031 تک ملک میں 16 آئی پی پیز سے 8 ہزار 338 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی جس میں زیادہ تر ہائیڈل کے منصوبے شامل ہیں۔

جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق 2023 میں آر ایل این جی کا 1263 میگاواٹ کا ایک منصوبہ ، 2024 میں 891 میگاواٹ کے ہائیڈل کے 2 منصوبے، 2025 میں درآمدی کوئلہ کا 300 میگاواٹ کا ایک منصوبہ جبکہ 2026 اور 2028 میں 90 میگاواٹ کے ہائیڈل کے 2 منصوبے مکمل ہوں گے۔ 2030 میں ہائیڈل کے 1282 میگاواٹ کے تین جبکہ 2031 میں 2064 میگاواٹ کے تین جبکہ ہائیڈل اور تھرکول کے 2 ہزار 448 میگاواٹ کے چار منصوبے شامل ہیں۔