21 مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا جائے گا

137

راولپنڈی۔ 20 مارچ (اے پی پی):محکمہ لائیو اسٹاک 21 مارچ کو ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں 200 سے زائد پودے لگائے گا تاکہ ماحولیاتی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔ اس میگا ٹری پلانٹیشن مہم کا مقصد نہ صرف سبز ماحول کو فروغ دینا ہے بلکہ عوام میں درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد نے کہا ہے کہ یہ شجرکاری مہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، گلوبل وارمنگ کے اثرات کم کرنے اور خطے میں آکسیجن کی مقدار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور پیرا ویٹرنری اسٹاف اس مہم میں بھرپور شرکت کریں گے تاکہ زمین کو سرسبز و شاداب بنانے کے قومی مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔