میگاواٹ 2280 کول بیسڈ پاور پراجیکٹ پہ کام تیزی سے جاری ہے، سی پیک اتھارٹی

92
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 2280 میگاواٹ کول بیسڈ پاور پراجیکٹ پہ کام تیزی سے جاری ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 1.9 ارب ڈالر کی لاگت کے شنگھائی الیکٹرک کے تھربلاک ون سے1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جو 2023 میں مکمل ہو گا، اسی طرح 500 ملین ڈالر کی لاگت کے تھر بلاک ٹو حبکو سے 330 میگاواٹ بجلی 2022 تک قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ کول بیسڈ پاور پراجیکٹ میں 500 ملین ڈالر کی لاگت کے تھل نوا تھر بلاک ٹو سے 330 میگاواٹ بجلی 2022 اور گوادر میں 500 ملین ڈالر کی لاگت کے گوادر کول پاور پراجیکٹ سے 300 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔