23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے میڈیا کی آواز پاکستان زندہ باد کے عنوان سے پاک فوج کا نیا پرومو جاری

283

راولپنڈی ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاک فوج نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے میڈیا کی آواز پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے جمعرات کو میڈیا کی آواز پاکستان زندہ بادکے عنوان سے پرومو جاری کیا ہے جس میں میڈیا کے سینئر اینکرز جن میں ارشد شریف، حامد میر، ندیم ملک سمیت دیگر شامل ہیں، کے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغامات شامل ہیں۔