تئیس سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا دن ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ویڈیو بیان

107

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا دن ہے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن کئی حوالوں سے یادگار ہےاور آج پی ایس ایل کا فائنل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل مدت کے بعد مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل ہواہے اور یہ سب ہماری حکومت کے دوران ہوا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اسکے علاوہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی یاد کا دن ہے۔

ہمارے شاہینوں نے بتا دیا کہ پاکستان پر بری نگاہ ڈالنے کا کیا انجام ہوتاہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری افواج نے بہترین جواب دیا۔بھارت کو یہ جواب مدتوں یا درہے گا۔آج کا تاریخی دن ہمارے لئے باعث فخر ہے۔