تیئیس مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا، سینیٹر شبلی فراز

119
23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا، سینیٹر شبلی فراز
23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا، اسی روز علیحدہ وطن کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

منگل کو یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد اور یگانگت کے ساتھ ہرمشکل کا سامنا کرناہے۔ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر خاص و عام قانون کے سامنے جواب دہ ہو۔