24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2208کیس، 37 اموات رپورٹ، 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 362 ہو گئی، این سی او سی

56

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں.بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 208 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 37 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 34 افراد ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 430 پنجاب میں 15 ہزار 3، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 473، اسلام آباد میں5 ہزار 975، بلوچستان میں626،گلگت بلتستان میں 297، آزاد کشمیر میں 740ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 788 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اوربلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 869 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 228 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 362 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 63ہزار 380 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 640،بلوچستان میں 16 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 467، اسلام آباد میں 24 ہزار 871 ، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 815، پنجاب میں 1 لاکھ 11 ہزار 626 اور سندھ میں 1 لاکھ 57 ہزار 432 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 230 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 760 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 509 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں اور 1 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 318 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 263 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 156 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے131 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ جبکہ ایک مریض قرنطینہ میں فوت ہوا. اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 50 لاکھ 8ہزار 483 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 769 مریض زیر علاج ہیں۔