گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 350 نئے کیسز،9 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

101
24 گھنٹوں میں کورونا کے 350 نئے کیسز،9 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں جن میں سے 3 مریض وینٹیلیٹرز پر جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 350 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد, اسلام آباد میں 18 فیصد،ملتان میں 24 فیصد اور لاہور میں 11 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 35 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،سرگودہا میں 17 فیصد اور لاہور میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 38 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 4, پنجاب میں 15 ہزار 121، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 194،اسلام آباد میں 3 ہزار 835، بلوچستان میں 439,گلگت بلتستان میں 303 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 142 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 995 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 124 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14 ہزار 188 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 538, بلوچستان میں 33 ہزار 456, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 720،پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638 اور سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 573 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 677 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 613 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 5 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 821 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 952 اموات،بلوچستان میں کل 358 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 742 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار 675 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 34 مریض زیر علاج ہیں۔