24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1329 کیس ، 38 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

70
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1329 کیس ، 38 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1329 کیس ، 38 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئیں جن میں سے 16 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں

۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 329 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 38 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 36 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد,لاہور میں 38 فیصد،پشاور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 35 فیصد،میر پور میں 23 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 24 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 395 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 399, پنجاب میں 15 ہزار 103, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 191, اسلام آباد میں 5 ہزار 779, بلوچستان میں 732,گلگت بلتستان میں 410, آزاد کشمیر میں 781 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 107 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 252 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 466 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 777, بلوچستان میں 18 ہزار 979, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 402, خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 886، پنجاب میں 1 لاکھ 67 ہزار 345 اور سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 834 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 601 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 288 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

پنجاب میں 5 ہزار 204 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 32 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 488 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 288 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 86 لاکھ 86 ہزار 242 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 53 مریض زیر علاج ہیں۔