اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 58 اموات ہوئیں جن میں سے 37 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 800 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 58 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 52 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 49 فیصد,لاہور میں 38 فیصد،اسلام آباد میں 32 فیصد اور پشاور میں 31 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 45 فیصد،ملتان میں 38 فیصد،کراچی میں 40 فیصد اور راولپنڈی میں 26 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 600, پنجاب میں 13 ہزار 151, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 75, اسلام آباد میں 5 ہزار 826, بلوچستان میں 259,گلگت بلتستان میں 350, آزاد کشمیر میں 252 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 471 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 321 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654, بلوچستان میں 18 ہزار 622, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177, خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار 316 اور سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 55 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 813 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 460 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 791 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 457 اموات،بلوچستان میں 190 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 243 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 840 مریض زیر علاج ہیں۔