اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 392 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 36 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 32 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 18 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 18 فیصد اور اسلام آباد میں 28 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 37 فیصد،اسلام آباد میں 25 فیصد،گجرات میں 94 فیصد اور لاہور میں 24 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 338 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 57, پنجاب میں 16 ہزار 777, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 344, اسلام آباد میں 3 ہزار 907, بلوچستان میں 383,گلگت بلتستان میں 330, آزاد کشمیر میں 540 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 371 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے
جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 206 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 98 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 243, بلوچستان میں 19 ہزار 49, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 373, خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 424، پنجاب میں 1 لاکھ 72 ہزار 54 اور سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 266 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 896 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 350 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتال میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 363 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 79 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے
،اسلام آباد میں کل 501 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 200 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 304 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 89 لاکھ 90 ہزار 176 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 5 مریض زیر علاج ہیں۔