12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریں25بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ،سوا 4لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

25بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ،سوا 4لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

- Advertisement -

ملتان۔ 04 مارچ (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نےفورسز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 25بجلی چوروں کوسوا چار لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہداور ڈیزرٹ رینجرز کمانڈرز کی زیرنگرانی جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں میپکو ،رینجرز ،پولیس،ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے ایک روز میں مزید31افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیے ۔

- Advertisement -

25بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ مجموعی طورپر14لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجس میں سے 4لاکھ20ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568729

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں