حیدرآباد۔ 19 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 25 لاکھ سے زائد لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کر کے حضرت لال شهباز قلندرؒ سے اپنی عقیدت کا ا ظہار کیا ہے ، سندھ حکومت نے انڈس ہائی وےکی تعمیر کے لئے 7 ارب روپے ادا کئے ہیں یہ منصوبہ ابھی مکمل ہونا ہے ،منصوبہ کی عدم تکمیل کے باعث حادثات ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ موسم کی بہتری کی وجہ سےریکارڈ تعداد میں لوگوں نے عرس میں شرکت کی، یہاںحضرت لال شهباز قلندرؒ کے عرس کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بزرگوں کی سرزمین ہے میں نے بھی عرس میں شرکت کرکے صوبہ اور ملک کی ترقی کے لئے دعا مانگی ہے ،25 لاکھ سے زائد لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کر کے حضرت لال شهباز قلندرؒسے اپنی عقیدت کا ا ظہار کیا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ جتوئی قتل کیس میں ضمانت پر تھے ضمانت ختم ہونے پر قانون نے اپنا راستہ لیا، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہیں گے کہ سیہون میں بھی انٹرنیشنل میچ ہو، پی سی بی کو حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈئم میں میچ کے لئے کہا ہے جس نے اس کی حامی بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی میں ڈمپر حادثات کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ انتظامی معاملہ ہے جہاں بھی حادثہ ہوا ہے وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔