27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،سینیٹر شبلی فراز

102
پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا، نمائش اداروں ا ور تنظیموں کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔