27 جون کو تمام بینک اور ایس بی پی – بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک اسی روز کلیئرنگ کے لیے کھلے رہیں گے ، ایف بی آر

207
FBR
FBR

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے 27، 28، اور 30 جون 2023ء کو وصول شدہ ٹیکسوں کی کلیئرنگ/ تصفیے کی غرض سے تمام بینکوں کی طرف سے بینکاری اوقات کے حوالے سے درج ذیل فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل 27 جون 2023ء کو تمام بینک اور ایس بی پی – بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک اسی روز کلیئرنگ کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کے روز بھی کھلی رہتی ہیں، بدھ 28جون 2023ء کو اسی روز کی کلیئرنگ کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نیشنل بینک کی کسٹم ہاؤس برانچ جمعہ 30 جون 2023ء کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہے گی تاکہ 3 جولائی 2023ء کو صبح 9 بجے (برائے مورخہ30 جون 2023ء) ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کی جا سکے۔مالی سال 23-2022ء کی کلوزنگ 3 جولائی 2023ء کو منعقد ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کی بنیادی بینکاری اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم (پرزم) 30 جون 2023ء کو کام کرے گا۔ اِسی طرح بینک اور میسرز "نفٹ” اپنے سسٹمز میں 30 جون 2023ء کو یومِ کار شمار کریں گے تاکہ 30جون 2023ء کی تاریخ کے لیے 3 جولائی 2023ء کو ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کے تصفیے میں مدد مل سکے۔