اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ روانڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویں روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘میں شرکت کے لئے 25 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش روانڈا میں 29جولائی سے 17اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیلی کمیونیکیشن ، آئی ٹی ، زرعی آلات ، الیکٹرانک آلات ، مشینری، فوڈ ، بیورجز ، ٹیکسٹائل ، دستکاری اور معدنیات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔