اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے نئے تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل اسد عمر،سندھ کے علی حیدر زیدی، کے پی کے کے پرویز خٹک، بلوچستان کے قاسم خان سوری، پنجاب کے شفقت محمود اورجنوبی پنجاب کے صدرخسرو بختیار تنظیمی امور کو بہترین انداز سے چلائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی امور کو منظم اور فعال بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جسکی تمام وفاقی اکائیوں میں نمائندگی ہے۔ملک بھر میں پارٹی کارکنان نئی قیادت کو مضبوط تر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔