وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دینے ، 8 سہولت مراکز قائم کرنے کی ہدایت

114
وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دینے ، 8 سہولت مراکز قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دی جائے، ان کی سہولت کیلئے 8 اوورسیز مراکز بھی قائم کئے جائیں۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی تارکین وطن اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد طارق الحسن نے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستانی تارکین وطن کی سہولت سے متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن جو اس ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تارکین وطن کیلئے ایک چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو سہولت کیلئے 8 اوورسیز مراکز بھی قائم کئے جائیں۔