اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف 3 کاروائیوں میں 74 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق پشین میں سرانان سے 70 کلو چرس ، موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب ملزم سے 2.2 کلو افیون،1.5 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح حیات آباد پشاور میں ملزم سے 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔