3 کمسن بہنوں کو ذبح کرکے قتل کرنے والا ملزم عدالت سے بری،ملزم کی بریت کے خلاف اپیل کی جائے گی،ڈی پی اومظفرگڑھ

113
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے حرابہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو عمر قید اورجرمانہ کی سزائیں سنا دیں

مظفرگڑھ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں تین کمسن بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے بری کردیا۔ والدین کی جانب سے راضی نامہ کر لینے کے باعث مقامی عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا آرڈر جاری کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سفاک ملزم باسط نے 18 جولائی 2023ء کو تھرمل کالونی میں اپنی 3 کمسن بہنوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کرکے قتل کردیا تھا۔ 7 سالہ ابیہہ فاطمہ،8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ کی گلہ کٹی لاشیں انکے گھر سے متصل خالی رہائشی کوارٹر سے ملی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے بچیوں کے بھائی عبد الباسط کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ تحریری فیصلہ آنے کے بعد اسکا جائزہ لیکر ملزم کی بریت کے خلاف اپیل کی جائے گی۔