اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوںوسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : خیر پور 48 ، شہید بینظیر آباد ، پڈیزن، روہڑی، سبی،سکرنڈ 47، جیکب آباد، رحیم یارخان، لاڑکانہ، دادو اور موہنجو داڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
C:riz-usd/P:riz/L:aht/R:aht
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589022