17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں30 ممالک یوکرین میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، برطانیہ

30 ممالک یوکرین میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، برطانیہ

- Advertisement -

لندن ۔18مارچ (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ 30 سے زائد ممالک یوکرین میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں ۔ العربیہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس کے ساتھ امن معاہدہ ہونے کی صورت بڑی تعداد میں ممالک یوکرین کو امن فوج فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا یوکرین کی حمایت کے لیے رضامندوں کے اتحاد میں 30 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کی صلاحیتیں مختلف ہوں گی لیکن یہ ایک طاقت ہوگی جس میں بڑی تعداد میں ممالک فوجیوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس حوالے سے بات چیت جاری ہے کہ "کوئیلیشن آف دی ولنگ” کیا فراہم کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے امریکی سکیورٹی کی ضمانتیں اب بھی ضروری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں امن فوج کو کہاں تعینات کیا جائے اس پر تبادلہ خیال کے لیے کوئیلیشن آف دی ولنگ کے دفاعی رہنما جمعرات کو لندن میں ملاقات کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573697

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں