سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں بھارتی فوج کے ہاتھوں سجاد احمد ملک نامی شہری کے جعلی مقابلے میں قتل پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ، جنہیں قابض انتظامیہ نے گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا ہے، سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کوکسی بھی کشمیری کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔