32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 دلچسپ مرحلے میں داخل ، سحرش علی کے سوا تمام پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل جیت گئے

40
32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 دلچسپ مرحلے میں داخل ، سحرش علی کے سوا تمام پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل جیت گئے

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا کے شہر گمچیون میں جاری 32ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2025 دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ پاکستان کے تمام کوارٹر فائنلسٹ کھلاڑی اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہے، سوائے گرلز انڈر-15 کیٹگری کی سحرش علی کے جو ملائیشین کھلاڑی سے شکست کھا گئیں۔

تفصیلی نتائج کے مطابق بوائز انڈر-19عبداللہ نواز (پاکستان) نے وونگ ڈبلیو (ہانگ کانگ) کو 11-4، 11-6، 11-6 سے شکست دی۔ (3-0)بوائز انڈر-15 نعمان خان (پاکستان) نے ہرشل آر (بھارت) کو 11-6، 11-5، 11-7 سے شکست دی۔ (3-0)احمد ریان خان (پاکستان) نے ارمن ایم (ملائیشیا) کو 11-7، 11-3، 11-3 سے ہرایا۔ (3-0) بوائز انڈر-13، محمد سہیل عدنان (پاکستان) نے ابھیودے اے (بھارت) کو 11-2، 11-8، 11-2 سے شکست دی۔

(3-0) گرلز انڈر-15،ستی ایس اے ایس (ملائیشیا) نے سحرش علی (پاکستان) کو 11-4، 11-7، 11-2 سے شکست دی۔ (3-0) گرلز انڈر-13:ماہ نور علی (پاکستان) نے انیکا کے (بھارت) کو 11-6، 11-2، 11-3 سے ہرا دیا۔ (3-0)۔