وزیر اعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے

313
وزیر اعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو)ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے جہاں سیلاب میں بہہ جانے والے متاثرہ سگو پل پر ٹریفک کی بحالی پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں مواصلات اور شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں، اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو )ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں جہاں انہیں این۔50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔