نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کےچوتھے روز اعلی سطحی مباحثے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے اور یو این جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے شرکا سے خطاب کریں گے ۔
بعد میں وزیر اعظم اپنے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹے سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔سہ پہر میں وزیراعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی۔وزیر اعظم امریکی کانگریس کی خاتون رکن، شیلا جیکسن لی کے ساتھ زوم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔شام میں وزیر اعظم امریکا میں اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کر نے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔