ویانا۔28اکتوبر (اے پی پی):روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈینیئل مدویدیف اور امریکا کے مارکوس گیرون اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی ڈومینک تھیم کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں امریکا کے مارکوس گیرون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دےکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔