آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز ، 182 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے

159
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز ، 182 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے

میلبورن۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کینگروز بائولرز کی شاندار بائولنگ کے باعث پروٹیز ٹیم اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلوی اننگز کے سکور 575 رنز کے جواب میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی،مارکو جانسن 59اور کائل ویرین52 رنز بناسکے۔ آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی وجہ سے پروٹیز کے چھ کھلاڑی دوسری اننگز میں ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین نے 5، مچل سٹارک نے 2 اور سکاٹ بولینڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر کو شاندار ڈبل شنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔جمعرات کو میچ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 15 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو سریل ایروی7 اور تھیونس ڈی بروئن6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ آسٹریلوی بائولر زکی عمدہ بائولنگ کے باعث پروٹیز ٹیم 189 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

مارکو جانسن 59اور کائل ویرین52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یوں آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز ٹیم کو ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کیمرون گرین نے 5، مچل سٹارک نے 2 اور سکاٹ بولینڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔