آسٹریلین اوپن ٹینس،سٹیفانوس سٹسپاس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

89

میلبرن۔22جنوری (اے پی پی):سٹیفانوس سٹسپاس نے جانک سنر ، کیرن خاچانوف نے یوشی ہیتو نیشی اوکا، سیبسٹین کورڈا نے ہربرٹ ہرکاز اور جیری لیہیکا نے فیلکس اوگر کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ آسٹریلین اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ میلبرن میں جاری ہے، مینز سنگلز ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر 3 یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے اٹلی کے جانک سنر کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 4-6، 6-3، 6-4 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر تک رسائی حاصل کر لی ،

روس کے کیرن خاچانوف نے جاپان کے یوشی ہیتو نیشی اوکا کے خلاف بآسانی 0-6، 0-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ، امریکہ کے سیبسٹین کورڈا نے پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز کو 6-3، 3-6، 2-6، 6-1 اور 6-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے جیری لیہیکا عالمی نمبر 6 کینیڈا کے فیلکس اوگر کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 3-6، 6-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔