پرتھ۔3فروری (اے پی پی):مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے بارہواں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہو گا؟دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان مینز بی بی ایل کافائنل میچ کل(ہفتہ کو) پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہےجو اختتام کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں۔
بگ بیش لیگ کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز کی ٹیم کوالیفائر میچ میں سڈنی سکسرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ برسبین ہیٹ نے چیلنجرمیچ میں سڈنی سکسرز کو 4 وکٹوں سے ہر اکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز کی قیادت ایشٹن ٹرنر کریں گے جبکہ برسبین ہیٹ کی قیادت مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ کر رہے ہیں ۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع سے صرف ایک فتح دوری پر ہے۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل تھی ۔
ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان فائنل معرکہ کل ہفتہ کو پرتھ کے مقام پرہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=349431