ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

150
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

کیلیفورنیا۔10مارچ (اے پی پی):برطانوی نمبر ون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ 20 سالہ ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کو شکست دی ۔

انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے انجری اور بیماری کے مسائل سے نجات پانے کے بعد میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کے خلاف 2-6 اور 3-6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایماراڈوکانو کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ پولینڈ کی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔