انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ نے اپنے میچز جیت لئے

157
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

لندن۔27اپریل (اے پی پی):کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو شکست دی جبکہ برینٹ فورڈ نے چیلسی کی ٹیم کو ہرا دیا۔اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ای پی ایل کی ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان آرسنل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر سٹی کی فتح میں کیون ڈی بروئن نے دو جبکہ جان سٹونز اور ایرلنگ ہالینڈنے ایک ایک گول سکور کر کے اہم کردار ادا کیا۔ آرسنل کی طرف سے واحدگول روب ہولڈنگ نے سکور کیا۔ مانچسٹر سٹی کے اس فتح کے بعد 73پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ ٹیبل پر آرسنل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے چیلسی کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ برینٹ فورڈ کی فتح میں سیزر اور برائن ایمبیومو نے ایک ایک گول سکور کر کے کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ میں چیلسی کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اس فتح کے بعد برینٹ فورڈ کے پوائنٹس کی تعداد 47 ہوگئی ہے اور وہ ای پی ایل ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے