کم پریکٹس کے باوجود جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا،ذیشان اشرف

74
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

کراچی۔2جون (اے پی پی):پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں ہار گئے لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی ہے کہ بہت کم عرصے کی پریکٹس کے باوجود جونیئر پلیئرز نے بہت بہترین کھیل پیش کیاجبکہ دوسری جانب بھارت کی جونیئر ٹیم 3سال سے مسلسل کھیل رہی ہے۔

انہوں نے جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے پلیئرز نے بہترین پرفارمنس دی اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا،ہماری پوری توجہ جونیئر ورلڈ کپ کی جانب ہے۔ ذیشان اشرف نے کہا کہ مینجمنٹ اور کوچز کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، جونیئر ورلڈ کپ میں کھلاڑی اس سے بھی اچھا کھیل کر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔