فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آئیگا نتالیہ سوئیٹک ،بیٹریز حداد مایا اور کو کو گف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹینس

پیرس۔6جون (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک ، میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک ، برازیلین ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا اور امریکی نو عمر ٹینس سٹار کوکو گف اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

آئیگا سوئیٹک نے با آسانی اس وقت ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا جب پری کوارٹر فائنل میں حریف یوکرین کی لیسیا تسورینکو فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں کیونکہ آئیگا سوئیٹک کو یوکرینی کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں 1-5 کی برتری حاصل تھی۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک نے باآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جب حریف یوکرین کی کھلاڑی لیسیا تسورینکو میچ کے دوران اچانک فٹنس مسائل کا شکار ہوکر مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔

برازیل کی بیٹریز حداد مایا نے سپین کی حریف کھلاڑی سارہ سوریبس ٹورمو کو 7-6، 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر میگا ایونٹ کی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرلی۔ ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکین حریف کھلاڑی اینا کیرولینا شمیڈلووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور2-6 سے ہر اکر کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں پائولش دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک کامقابلہ امریکا کی کوکوگف سے ہوگا۔