سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں اسلام آباد ترقیاتی پیکج کے تحت 25 منصوبوں کیلئے 2200 ملین روپے مختص

121
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے سالانہ بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں اسلام آباد ترقیاتی پیکج کے تحت 25 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2200 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد ترقیاتی پیکج کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلز کیلئے یہ ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہیں جن میں یونین کونسل علی پور، کھنہ ڈاک، ترلائی، کرپا، چراہ، تمیر، ہمک، روات، سہالہ، مغل، پگ پول، لوہی بھیر، کرال، اسلام آباد کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 278.248 ملین روپے،

یونین کونسل سوہان، راجوال ٹائون، چک شہزاد، سیدپور، نور پور شاہاں، مل پور، کوٹ ہتھیال (نارتھ)، کوٹ ہتھیال (سائوتھ)، پھلگراں، پنڈ بھگوال اور کری اسلام آباد میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 302.599 ملین روپے، یونین کونسل بوکرہ، میرہ، سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں، جھنگی سیداں، سرائے خربوزہ، ترنول، گولڑہ شریف اور شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں سینی ٹیشن اور سڑکوں کے منصوبوں کیلئے 412 ملین روپے، یونین کونسل کری اسلام آباد میں دریائے کری پر پل کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 90 ملین روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں سڑکوں اور گلیوں کی بہتری کیلئے 6.763 ملین روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے علاقوں میں فراہمی آب اور سینی ٹیشن و سیوریج کی سکیموں کیلئے 78.054 ملین روپے،

دربار سائیں مرچو سے شمس کالونی ریلوے روڈ کی تعمیر کیلئے 10.379 ملین روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) ایگری کلچر کمپلیکس جی الیون فور میں لفٹ کی تنصیب و فراہمی کیلئے 7 ملین روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں بارشی پانی کو کاشتکاری کیلئے استعمال میں لانے کے منصوبے کیلئے 50 ملین روپے، گولڑہ شریف ، شاہ اللہ دتہ اور سرائے خربوزہ کی یونین کونسلز میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 50 ملین روپے، محلہ عثمانیہ اور محلہ بلال یونین کونسل سرائے خربوزہ اور یونین کونسل کلنجر گولڑہ میں فراہمی آب کی سکیموں کیلئے 52.052 ملین روپے، پانچ دیہی سڑکوں کی بحالی کیلئے 75 ملین روپے،

ترنول اور سہالہ میں ریونیو سینٹرز کی تعمیر کیلئے 75 ملین روپے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 16 یونین کونسلز میں فراہمی آب کے منصوبوں کیلئے 100 ملین روپے، تلہاڑ کے مقام پر نالے کے کنارے حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے 65.260 ملین روپے، یونین کونسل پھلگراں میں شاہ پور کے مقام پر نالہ کے ساتھ آر سی سی کی تعمیر کیلئے 26.973 ملین روپے ،

بنی گالہ میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے، شاہ اللہ دتہ میں نالے کی تعمیر کیلئے 24.593 ملین روپے، کھنہ ڈاک کے نزدیک نالہ جبہ کی تعمیر اور گلیوں کی پختگی کیلئے 4.734 ملین روپے، اسلام آباد کے دیہی علاقے کی 16 یونین کونسلوں کی داخلی سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے 75 ملین روپے، گولڑہ موڑ سے حاجی کیمپ لنک روڈ کی بحالی کیلئے 49.436 ملین روپے،

بنی گالہ کورنگ نالہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلئے 98.103 ملین روپے، پرنس روڈ حفاظتی پشتہ کی تعمیر کیلئے 68.816 ملین روپے، جوتھ گائوں سے ڈھوک رمضانیہ، سرائے خربوزہ، گولڑہ شریف اور بوکرہ میں سڑکوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن 80 ملین روپے اور اسلام آباد سبزی منڈی آئی الیون فور کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلئے 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔