اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):حجاج کرام کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق جدہ سے پی کے 760 پرواز 329 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے ، اسلام آباد کے لئے پرواز بھی اتوار کو لینڈ کرے گی۔
لاہور ایئرپورٹ پر انتظامیہ، سول ایوی ایشن حکام اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔