- Advertisement -
ڈیرہ مراد جمالی۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گنداواہ ست جیکب آباد جانے والی مسافر وین کو حادثہ ایک مسافر جا ں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود چانڈیہ موڑ پر گنداواہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین کا اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث وین الٹ گئی جس کے باعث ایک مسافر بختیار احمد جا ں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے۔
- Advertisement -
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی کی ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381865
- Advertisement -