34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ صحت کی خیرپور میں ملیریا اور دیگر امراض سے بچاؤ کے...

محکمہ صحت کی خیرپور میں ملیریا اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے سپرے مہم جاری

- Advertisement -

سکھر۔ 28 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ملیریا سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے خیرپور میں ملیریا اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے سپرے مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملیریا سپرنٹنڈنٹ مقبول حسین ہکڑو نے بتایا کہ ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں ، ٹاؤن کمیٹیوں اور دیہات میں سپرے مہم مرحلہ وار جاری ہے۔

انہوں نے 15 روزہ مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ خیرپور، گمبٹ، نارا، ٹھری میرواہ کے گاؤں ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجا، ایس او ایس چلڈرن ولیج، گوٹھ محمد صادق کبر، گوٹھ فتن شاہ بخاری، گوٹھ گل خان رند،گوٹھ خان محمد مغل،گوٹھ ولی دادا،گوٹھ جان محمد بھٹی، گوٹھ محبت خان نظامانی، نارا گیٹ کے گردو نواح اور دیگر مقامات پر سپرے کیا جارہا ہے تاکہ عوام اور گوٹھ دیہات میں رہنے والوں کو ملیریا سمیت دیگر امراض سے بچانے میں مدد مل سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں