دریائوں کے بالائی علاقوں میں 6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

172
Khyber Pakhtunkhwa, PDMA
Khyber Pakhtunkhwa, PDMA

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہدریائوں کے بالائی علاقوں میں 6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہائو میں مسلسل کمی آ رہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،

گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 50 ہزار 508کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 67ہزار 110 اور اخراج 53 ہزار188 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہائو 72ہزار 316کیوسک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہائو نارمل ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ تمام بڑے درئویاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔