وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مراکش میں ہولناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار

83
Federal Minister for Religious Affairs Aneeq Ahmed
Federal Minister for Religious Affairs Aneeq Ahmed

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مراکش میں ہولناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو انہوں نے مراکش کے سفیر محمد کارمونے سے ملاقات کی اور کہا کہ اپنے دلی جذبات کا اظہار کرنے آیا ہوں،پاکستان کے مراکش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں مراکشی عوام کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں، مراکش اس مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کو اپنے ساتھ پائے گا۔

مراکش کے سفیر نے کہا کہ وزیر مذہبی امور انیق احمد کی طرف سے دلجوئی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔