راولپنڈی، آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعت وقرات اور تقریری مقابلوں کا انعقاد،ڈائریکٹر وقار احمد مہمان خصوصی تھے

128
راولپنڈی، آرٹس کونسل

راولپنڈی۔27ستمبر (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعت وقرات اور تقریری مقابلوں کا انقعاد کیا گیا،مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔قار محمد ذیشان حیدر،قار محمد زبیر چشتی اور قار ی محمد عامر حسینی نے مقابلوں میں ججز کے فرائض سر انجا م دیے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمدکا کہنا تھا کہ حضور اکرم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔نبی کریم ۖرحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک ۖسے محبت اور سیرت کو زیادہ سے زیادہ جانیں اور اپنی زندگیوں میں آپ کی تعلیمات کا شامل کریں، اپنے ہر عمل کو قرآن و سنت کے مطابق بنائیں، اس سے نہ صرف ہمیں دنیاوی زندگی بلکہ آخرت میں بھی کامیابی ملے گی۔

وقار احمد نے کہا کہ آنحضورۖنے امت مسلمہ کو احترام انسانیت کا درس دیا ، آپۖ کا اسوہ حسنہ کامیابی کی ضمانت ہے، آپۖ کی دنیا میں آمد سے جہالت اور مایوسی کے اندھیرے چھٹ گئے، ہر طرف امن و محبت بھائی چارے اور روشنی کی شمعیں روشن ہوگئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول نیکیوں کا موسم بہاراور اسلام کا مقصد سلامتی کو عام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی و آخرت کی فلاح قرآن وسنت میں پنہاں ہے اس لیے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات مانتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔

نعت خوانی کے مقابلوں میں علی اعوان نے پہلی،صائمہ نور نے دوسری،زینب گل نے تیسری اور پاکیزہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ قرات کے مقابلوں میں وقار علی پہلے،محمد قاسم دوسرے،فاروق احمد تیسرے جبکہ سیدہ بشریٰ چوتھے انعام کی حق دار قرار پائیں۔

تقریری مقابلوں میں حسن اسلم،مناہل نادر،سعدیہ فاروق اور مومنہ نے باا لترتیب پہلے دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر آئے۔مقابلوں میں راولپنڈی اسلام آباد سے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز او ر تقریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔