ریاض۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےچینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ اور گردونواح کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خؓررساں ادارے کے مطابق ٹیلی فون پر رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ صورت حال اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کی اہمیت اور تمام متحارب فریقوں پر طے شدہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے کہ سلامتی کونسل فوری طور پرعالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر بھی زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401206