33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں سب سے بڑی زرعی نمائش، 3 ارب ریال کے...

سعودی عرب میں سب سے بڑی زرعی نمائش، 3 ارب ریال کے معاہدے

- Advertisement -

ریاض۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خوراک اور زراعت پر مرکوز چار روزہ نمائش میں3ارب ریال سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں 23 سے 26 اکتوبر تک جاری رہنے والی زرعی نمائش 2023، میں 40 سے زائد ممالک کے 410 سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ ایونٹ میں فوڈ پیکجنگ، ایگری فوڈ اور ایکوا کلچر پر توجہ مرکوز کرنے والی تین خصوصی نمائشیں شامل تھیں۔ ایونٹ میں 16 معاہدوں اور مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

- Advertisement -

نمائش کے 40 ویں سیشن نے اپنی پوری تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد میں وزیٹرز کو ریکارڈ کیا جس میں تاجروں، صنعت کاروں، مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین نے ہول سیلرز، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایم او یوز پر دستخط زرعی ترقی کو بڑھانے اور اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق خود کفالت حاصل کرنے، فوڈ سکیورٹی بڑھانے اور مملکت میں آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کا ایک موقع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نمائش میں سب سے بڑا قومی پویلین نیدرلینڈز کا تھا جس نے گرین ہاؤس زراعت، سمارٹ فارمنگ اور آبپاشی کے نظام جیسے شعبوں میں ڈچ کی مہارت کو اجاگر کیا۔

نمائش میں نمائندگی کرنے والے دیگر ممالک میں چین، انڈیا، تھائی لینڈ، سپین، ترکی اور جارجیا شامل ہیں۔ نمائش کی مختلف سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی جہاں دنیا کے مختلف ممالک کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ خصوصی ورکشاپس پیش کی گئیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا مملکت کی کلیدی ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406281

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں