اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی سش میں بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز سے صنعت کو تقویت ملے گی، پاکستانی قالین کے غیر ملکی خریداروں کو دعوت نامے ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، پی سی ایم ای اےی ایم ای اے)کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہاہے کہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی 41ویں عالمی نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے غیر ملکی خریداروں کو دعوت نامے ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان عالمی ایونٹ کے لئے انتہائی پر جوش ہیں اور انتہائی کم وقت میں45سٹالز کی پیشگی بکنگ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،نمائش کی کامیابی کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے بھرپور رابطے میں ہیں اور مشاورت سے فیصلے کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی ایم ای اے کی چوتھی زونل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان ،میجر (ر) اختر نذیر،سعید خان ،قمر ضیا،خواجہ میر مدثر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وائس چیئرمین و چیئرمین نمائش ریاض احمد نے اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ شننگ نمائش میں شرکت کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔
میاں عتیق الرحمان اور ریاض احمد نے کہا کہ عالمی نمائش میں روایتی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے باضابطہ دعوت نامے ارسال کرنے کے ساتھ ان سے ٹیلیفونک رابطے بھی کئے جارہے ہیں ،غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان آمد پر بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائش پاکستان کی ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،قوی امید ہے کہ عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر برآمدی سودے ہوں گے جس سے صنعت کو تقویت ملے گی ۔اجلاس میں ایف بی آر کے ایس آر اوز کے حوالے سے اپٹما اور ایف پی سی سی آئی سے رابطہ کر کے موثر آواز بلند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601103