- Advertisement -
ابوظہبی۔23نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے 52 ویں قومی دن پر سرکاری اورنجی اداروں میں 2 اور 3دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت واماراتائیزیشن نے ایکس پر کہا کہ امارات کے 52 ویں قومی دن کے حوالے سے 2 اور 3 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔
وزارت نے اماراتی قیادت، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ایکسپو سٹی دبئی میں 2 دسمبر کو تقریب ہوگی جس میں امارات کی تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر 19 کو منایا جاتا ہے۔
- Advertisement -